31 جولائی، 2026، 8:09 AM

ہر حملے سے ایرانی قوم کا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ہر حملے سے ایرانی قوم کا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

اسماعیل بقائی نے قشم میں رہائشی مکان پر امریکی حملے کو داعش جیسی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم ایران کے دفاعی عزم کو کمزور نہیں بلکہ مزید مستحکم کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے مشابہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ قشم میں رہائشی گھروں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے، جبکہ ایک محنت کش ٹیکسی ڈرائیور قیصر جعفری، ان کی اہلیہ زہرا جعفری اور ان کا دو سالہ بیٹا سینا شہید ہوگئے، جس نے ہر باضمیر انسان کو غمزدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم، جو ان کے بقول طاقت کے ذریعے امن کے نام پر ایک قوم کو اس کے حقوق، عزت اور آزادی پر قائم رہنے کی سزا دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں، داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی یاد دلاتے ہیں اور ان سے مرتکب عناصر کو نہ طاقت حاصل ہوگی اور نہ ہی کوئی وقار۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہر دھماکے، ہر جرم، ہر پابندی، ہر دھمکی اور ہر معصوم بچے کے قتل کے ساتھ ایرانی قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پرعزم ہوتی جا رہی ہے۔

News ID 1940493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha